شعروادب

غزل

ڈاکٹر منصور خوشتر
ایڈیٹر’’ سہ ماہی’’دربھنگہ ٹائمزــپرانی منصفی، ‘‘ دربھنگہ‘‘بہار (الہند)+9234772764
دلکشی ،رعنائی مانا کہ مہِ کامل میں ہے
اک حقیقت تلخ لیکن، کاسئہ سائل میں ہے
’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ‘‘
سن کے یہ دشمن ہمارا ،پڑ گیا مشکل میں ہے
ڈوبنے سے جو بچا ہو کچھ وہی بتلائے گا
کیسی راحت اْس نے پائی حلقۂ ساحل میں ہے
قاتلِ سفاّک! خنجر ہی سے اپنے پوچھ لے
جو کہانی قطرئہ خونِ دلِ بسمل میں ہے
’’فیس بک‘‘اور ’’واٹس اپ ‘‘ ہی کا نتیجہ ہے کہ اب
دشت خالی قیس سے تو لیلیٰ کب محمل میں ہے
لفظوں میں اظہار خوشتر اس کا ممکن ہے کہاں
لطف جو اک آبلہ پاکے لئے منزل میں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker