اخبارجہاں

ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرے گا امریکہ : ٹرمپ

واشنگٹن ، 16 مئی ( بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے خلاف لڑائی میں ہند – امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا’’ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا ۔ اس وبا کے دوران ہم ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ ہم كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو هرائیں گے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ كووڈ -19 کا ٹیکہ تیار کرنے کی سمت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس پوشیدہ دشمن کو هرائیں گے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے اپریل میں كووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی امداد کے تحت هائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور ہندوستان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔
واضح ر ہے کہ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد چین سے زائد ہو گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار سے بڑھ کر 87427 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ تجاوز کر کے 1441172 ہو گئی ہے ۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker