مسلم دنیا

سعودی عرب:میدان عرفات میں کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی وزارت صحت نے میدان عرفات میں کورونا سے متاثرین کے علاج اور ان کی طبی نگہداشت کے لیے خصوصی ہسپتال تیار کیا ہے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے مشرقی عرفات میں کورونا ہسپتال کو طبی عملے اور ضروری طبی آلات سے آراستہ کردیا ہے. اس میں 200 بستروں کی گنجائش ہے.
یاد رہے کہ میدان عرفات وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان پانچواں اسلامی رکن حج ادا کرنے کے لیے 9 ذی الحج کو جمع ہوتے ہیں.
سعودی حکومت یہاں صحت خدمات کے لیے ہسپتال سمیت دنیا بھر کی سہولیات مہیا کرتی ہے.
وزارت صحت نے بیان میں بتایا ہے کہ فی الوقت میدان عرفات کے کورونا ہسپتال میں سو مریض زیر علاج ہیں.
ہسپتال کے معاون ڈائریکٹر لوی رفیع کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو لانے سے لے کر انہیں صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کرنے تک کا ایک مربوط نظام ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے.
یہاں چوبیس گھنٹے طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہتا ہے جو وبائی امراض کا ماہر ہے. اعلٰی درجے کے ڈاکٹر ، کنسلٹنٹس، نرسیں اور فارماسسٹ مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں.

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker