مسلم دنیا

سعودی عرب، انڈیا کو سب سے زیادہ تیل فراہم کرنے والا ملک

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی عرب انڈیا کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے.اپریل میں سعودی عرب نے انڈیا کو سب سے زیادہ تیل فراہم کیا ہے اور تیل کی فراہمی میں عراق کو پیچھے چھوڑ دیا.انڈیا کی آئل ریفائنریوں نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سے خام تیل بڑی مقدار میں درآمد کیا ہے.ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا کی آئل ریفائنریاں پوری دنیا میں خام تیل کی درآمد میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں.انڈین کمپنیوں نے اپریل میں سعودی آرامکو اور پھر ابوظبی کی پیٹرولیم کمپنی ادنوک سے خام تیل درآمد کیا ہے.سعودی عرب اور امارات نے اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھا دی تھی اور نرخ کم کر دیے تھے.انڈیا نے اپریل میں سعودی عرب سے یومیہ 4.63 ملین بیرل درآمد کیا۔ یہ مارچ کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ تھا.انڈین آئل کمپنیوں نے گذشتہ ماہ خام تیل کو ریفائن کرنے کا کام محدود کردیا تھا.

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker