ہندوستان

گھریلوپروازوں کے لئے ایئرلائنز نے بکنگ شروع کی

نئی دہلی 22مئی(بی این ایس )
ملک میں گزشتہ تقریباََ دوماہ سے لاک ڈاؤن لاگو ہے اور اب آہستہ آہستہ چھوٹ دی جا رہی ہے۔ 25 مئی سے ملک میں کسی حد تک فضائی سروس شروع ہو رہی ہے، ایسے میں اب ٹکٹ بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ایئرلائنز کی جانب سے جمعہ کو ٹویٹ کیا گیا کہ ہماری خدمات کے لیے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ایئرلائنس کی جانب سے اس کے لیے ویب سائٹ کی معلومات دی گئی، ساتھ ہی کہاگیاہے کہ کسٹمر کیئر پر بات بھی کی جا سکتی ہے۔جمعہ دوپہر 12.30 بجے سے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوئی ۔انڈیاایئرلائنس ہی نہیںبلکہ دیگر تمام ایئر لائنز کی جانب سے بکنگ سروس شروع کر دی گئی ہے. بتا دیں کہ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے جمعرات کو ہی پریس کانفرنس کر گھریلو پروازوں کے بارے میں معلومات دی تھیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker