ہندوستان

عیدکی خریداری سے بچیں،بازارجانے سے پرہیزکریں،سادگی سے عیدمنائیں: مولاناخالدسیف اللہ رحمانی

نئی دہلی:22؍مئی(پریس ریلیز) چند روز بعد دنیا بھر میں عید منائی جائے گی۔ اس بار عید انتہائی مختلف ہوگی۔ ہندوستان میں بھی اس وبا کے درمیان منائی جانے والی عید پرعلماء مسلسل اپیلیں جاری کررہے ہیں اوربازارسے بچنے اورگھروں میں عبادت کی گزارش کررے ہیں۔آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکے ترجمان اورسکریٹری ،معروف عالم دین مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں سے خصوصی اپیل جاری کی ہے۔مولاناخالدسیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ اس بار عید سادگی کے ساتھ منائیں۔اس دوران انہوں نے کہاہے کہ مسلمان بھائی بہنوں سے ایک گزارش کرتا ہوں کہ اس بار رمضان کا مہینہ ایک خاص صورت حال کے ساتھ آیاہے۔ اس صورت حال میں دوتین چیزیں بہت ضروری ہیں۔مولاناخالدسیف اللہ رحمانی نے کہاہے کہ اس بار ہم سادگی کے ساتھ عیدمنائیں۔نئے کپڑے نئے جوتے خریدنے کی بجائے، جو پہلے کے کپڑے ہیں، انہی کپڑوں میں ہم عیدکریں۔مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے سادگی سے عیدمنانے کے بہت سے فوائد بھی گنائے ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ جو دوسرے غریب مسلمان ہیں اور جو نئے کپڑے نہیں خرید سکتے، ان کے ساتھ اس کے ذریعہ دلداری ہوگی۔ ان کی مشکلات میں ہم شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ جب لوگوں کے یہ پیسے بچیں گے تو جو غریب اور ضرورت مند لوگ ہیں، ان پر یہ پیسے خرچ کیے جا سکیں گے۔انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ لوگ اگر دکانوں میں خریداری کے لیے جائیں گے توسوشل ڈسٹینسنگ مینٹین نہیں کر پائیں گے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وائرس ایک دوسرے میں پھیلے گا۔ بتا دیں کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان ابھی چند روز میں ختم ہونے والا ہے. 24 یا 25 مئی کو عید منائی جا سکتی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker