ہندوستان

زوم ایپ پرپابندی کی درخواست،سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب مانگا

نئی دہلی22مئی(بی این ایس )
زوم ایپ پرپابندی کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیاہے۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے چارہفتے میں جواب مانگاہے۔سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن میں زوم ایپ پرپابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس مطالبے کے پیچھے پرائیویسی کے حق کا حوالہ دیاگیاہے۔عرضی میں مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت اور انفرادی سطح پر زوم کے استعمال کو لے کر کورٹ ایک مناسب قانون بنانے کی ہدایت دے۔ساتھ ہی زوم کو بھی سپریم کورٹ نے نوٹس دیا ۔ کورٹ میں یہ درخواست دہلی کے رہنے والے ہرش سنگھ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو سکتاہے۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے مختلف طرح کے سائبر جرائم کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔زوم ایپ کے مسلسل استعمال سے سائبر جرائم کا خطرہ ہے۔اس لیے اس کے استعمال کے سلسلے میں تفصیلی تکنیکی مطالعہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے، تاکہ اس سے پیدا ہونے والے حفاظت اور پرائیویسی کے خطرات کاپتہ چل سکے۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ اس ایپ کے مسلسل استعمال سے قومی سلامتی کوخطرہ ہوسکتاہے۔ یہ طرح طرح کے سائبر جرائم کو بھی فروغ دے سکتاہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker