ہندوستان

بہار: 24 گھنٹے میں ریکارڈ 211 مریض ملے،پچاس فی صدمہاجرمزدور

پٹنہ22مئی(بی این ایس )
بہارمیں مریضوں کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اب تک کل 1987 مریض ملے ہیں۔ ان میں تقریباََایک ہزار سے زیادہ مہاجرمزدورہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 211 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔کسی ایک دن میں ایساپہلی بارہواہے جب مریضوں کے اعداد و شمار 200 کے پارپہونچے ہوں۔دوسری ریاستوں سے لوگوں کے آنے کے بعد بہار میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔اب تک جہان آباد میں 50، کٹیہار میں 19، روہتاس میں 19، گوپال گنج میں 17، سمستی پور میں 25، مشرقی چمپارن اور بکسر میں 11-11، لکھی سرائے میں 9، بیگو سرائے میں 8، شیخ پورہ میں 13، گیا میں 7، پورنیہ میں 6 ، ویشالی میں 4، مونگیر میں 3، مدھوبنی، سپول، مغربی چمپارن میں 2-2، پٹنہ، بانکا، پورنیہ اور کھگڑیا میں ایک ایک متاثر ملاہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker