ہندوستان

آج عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،25مئی بروزسوموار عیدکی نماز ادا کی جائے گی:مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف:23مئی(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن اپنے اخباری بیان مین کہاکہ آج مورخہ23مئی روز سنیچرپھلواری شریف اورپٹنہ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا اورنہیں ملک کے کسی حصہ سے چاند دیکھے جانے کی کوئی شہادت ملی ہے؛اس لیے رمضان کے روزے تیس مکمل کرنے کے بعد مورخہ25مئی روز سوموار کو عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔واضح ہوکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی جماعتوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے؛اس لیے مختصر جماعت کے ساتھ ہر جگہ عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔چاہے گھروں کے دالان ہوں،بیٹھک ہوں،چھت ہوں،یااحاطے ہوں،بشرطیکہ دوسرے لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہو،ایسی جگہوں پر عید کی نماز خطبہ کے ساتھ ادا کی جائے۔عید کی نماز واجب ہے اورخطبہ سنت مؤکدہ ہے۔باقی عید کی جو سنتیں ہیں جیسے عید کی صبح غسل کرنا،اچھے کپڑے پہننا،خوشبو لگانا،عید کے لیے نکلنے کے راستہ میں تکبیر کہنا اورجن پر صدقہ فطر واجب ہے،ان کو صدقہ فطر نکال کر ادا کردینا چاہیے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker