ہندوستان

ممبئی سے واپس آئے مہاجر مزدور نے پھانسی لگا کر خود کشی کی

باندہ (اتر پردیش)،23 ؍مئی ( بی این ایس )
باندہ ضلع میں کماسن تھانہ علاقہ کے مسیوا ںگاؤں میں ممبئی سے واپس آئے ایک مہاجر مزدور نے گھر میں الگ رہنے کے دوران مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔کماسن تھانے کے انچارج انسپکٹر (ایس ایچ او) اونکار سنگھ نے بتایا کہ پانچ دن پہلے اسپیشل ورکرز ٹرین سے ممبئی سے واپس آئے مہاجر مزدور سنیل نے گھر میں الگ رہونے کے دوران پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔اس کی لاش پھندے سے لٹکی پائی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ نوجوان ممبئی کی ایک سٹیل فیکٹری میں کام کرتا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹری بند ہو جانے سے وہ گھر لوٹ آیا تھا۔اس کے والد اب بھی گجرات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ابھی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکاہے لیکن اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker