ہندوستان

مغربی بنگال کو طوفان امفان سے ہوا نقصان، سی ایم ممتا بنرجی نے مرکز سے 26 مئی تک اسپیشل ورکرز ٹرینیں نہ بھیجنے کو کہا

نئی دہلی،23 ؍مئی ( بی این ایس )
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریلوے کی وزارت سے طوفان ’امفان ‘کے پیش نظر 26 مئی تک ریاست میں اسپیشل ورکرز ٹرینیں نہیں بھیجنے کو کہا ہے۔مغربی بنگال کے چیف سکریٹری راجیو سنہا کی طرف سے ریلوے بورڈ کے سربراہ وی کے یادو کو 22 مئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ریاست 20 اور 21 مئی کو طوفان ’امفان‘سے بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے بنیادی ڈھانچے کو انتہائی نقصان ہوا ہے۔طوفان امفان کی وجہ سے مغربی بنگال میں کم از کم 86 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے بعد افسر صورتحال بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان مہاجر مزدور وں کو گھر بھیجنے کے لئے ٹرین سروس شروع کرنے کے بعد سب سے کم ٹرینیں مغربی بنگال میں ہی بھیجی گئی ہیں۔دراصل وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک خط میں الزام لگایا تھا کہ بنگال حکومت اپنے مہاجر مزدورو ںکو لوٹنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔بعد میں یہ طے کیا گیا کہ ان ٹرینوں کو چلانے کے لئے ریاست کی رضامندی لینا ضروری نہیں ہے۔ایک مئی سے اب تک تقریباً2000 اسپیشل ورکرز ٹرینیں چلائی گئی ہیں جن میں 31 لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی ریاست پہنچایا گیا۔بنگال میں اب تک تقریبا 25 ٹرینیں آئیں ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker