ہندوستان

تارکین وطن مزدوروں پر بھڑکے جے ڈی یوممبراسمبلی،کہاجس نے تم کو پیدا کیا، اس باپ سے روزگار کیوں نہیں مانگتے،وائرل ہواویڈیو

پٹنہ،23مئی (بی این ایس )
بہار کے اقتدار میں شامل جے ڈی یو پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی کی بدزبانی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔دراصل جے ڈی یو ایم ایل اے رندھیر کمار سونی اپنے علاقے شیخ پورہ ضلع کے اریری ڈویژن کے چاندی گاؤں میں کوارنٹین سینٹر میں رہ رہے تارکین وطن مزدوروں کا حال جاننے پہنچے تھے۔ممبر اسمبلی کو سامنے دیکھ کر مزدوروں نے کہا کہ ان کے لئے لئے روزگار کا بندوبست کیا جائے،بس اتنا سنتے ہی ممبراسمبلی ناراض ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ جس باپ نے تمہیں پیدا کیا، ان سے روزگار کیوں نہیں مانگتے۔ممبر اسمبلی کی اس بات سے ناراض ہو کر مزدوروں نے بھی جواب دے دیا کہ ہمارے ووٹ سے جیت کر ممبر اسمبلی بنے آپ اور روزگار پتا جی سے مانگے۔اس کے بعد تارکین وطن محنت کشوں نے بھی ممبر اسمبلی رندھیر کمار سونی کو خوب کھری کھوٹی سنائی۔
جے ڈی یو ایم ایل اے نے کہا کہ شیخ پورہ ضلع سے دیگر اضلاع کے مقابلے زیادہ لوگ نقل مکانی کرتے ہیں۔اس پر مزدوروں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے آپ شیخ پورہ کے ممبر اسمبلی ہیں، آپ نے اگر علاقے کے لئے کچھ کام کیا ہوتا تو آج مزدوروں کا برا حال نہیں ہوتا،جس لڑکے نے یہ بات کہی ممبر اسمبلی نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکاتولیڈر بن رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں ممبر اسمبلی کے ساتھ جے ڈی یو کے ضلع صدر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مزدوروں نے انہیں بھی خوب کھری کھوٹی سنائی ۔
شیخ پورہ ممبر اسمبلی کے وائرل ویڈیو پر بہار کانگریس کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعلی نتیش کمار کو اپنے رکن اسمبلی پر کارروائی کرنے کی ہمت دکھانے کی بات کہی گئی ہے۔بتا دیں کہ مہاجر مزدوروں کے واپسی کو لے کر آر جے ڈی کانگریس سمیت پورا اپوزیشن نتیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتا رہا ہے۔اب تارکین وطن محنت کشوں کی گھر واپسی کے بعد کوارنٹین سینٹر میں لاگونظام پر بھی انگلی اٹھا رہے ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو دن سے خود وزیر اعلی نتیش کمار کوارنٹین سینٹر کا معائنہ بھی کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی نتیش کمار تمام تارکین وطن محنت کشوں کو بہار میں ہی روزگار دینے کا وعدہ بھی کر رہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker