ہندوستان

گجرات میں وینٹی لیٹر معاملے کی عدالتی تحقیقات ہو: کانگریس

نئی دہلی،23مئی (بی این ایس )
کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات کے احمد آباد سول ہسپتال میں ’دھمن1 وینٹی لیٹر‘ کے استعمال اور اس کے مبینہ طور پر فرضی پائے جانے کے معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہئے کیونکہ یہ لوگوں کی زندگی سے منسلک موضوع ہے۔پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے یہ سوال بھی کیا کہ وزیر اعلی وجے روپانی اس مشین کو بنانے والی کمپنی پر کارروائی کرنے کے بجائے اس کی تعریف کیوں کر رہے ہیں؟۔کھیڑا نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کو بتایاکہ 4 اپریل 2020 کو گجرات کے وزیر اعلی اس بحران دور میں پہلی بار گاندھی نگر سے احمد آباد پہنچے اور سول ہسپتال میں دھمن 1 کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے اسے وینٹی لیٹر بتایا اور اس کی صنعت کار کمپنی ’جیوتی سی این سی کی اور اس کے مالک کی خوب تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ احمد آباد کے سول ہسپتال میں سی ایس آر کے تحت جیوتی سی این سی نے 1000 دھمن 1 نامی مشینیں دی۔15 مئی 2020 کو اسی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے حکومت کو مطلع کیا کہ اینستھیزیا سیکشن کے مطابق مذکورہ وینٹی لیٹر مریضوں پر کامیاب نہیں ہے اور فوری طور پر ہسپتال کو وینٹی لیٹر دئے جائیں۔ کھیڑا کے مطابق اب یہ پتہ چلا ہے کہ دھمن 1 نامی مشین وینٹی لیٹر ہے ہی نہیں، بلکہ ’ایمبو بیگ‘ (مصنوعی دستی بریدنگ یونٹ بیگ) ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گجرات حکومت کی جانب سے پروموشن کئے جانے کی وجہ سے کئی ریاستوں اور ہسپتالوں نے اسے وینٹی لیٹر سمجھ کر خریدنے کا آرڈر بھی دے دیا تھا۔پنڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے اس مبینہ وینٹی لیٹر کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اس کی خریداری کا آرڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کھیڑا نے کہاکہ اگر ہم 25 مارچ 2020 اور 18 مئی 2020 کے دوران کے اعداد و شمار دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ سول ہسپتال میں 338 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوئے، وہیں 343 کی اموات ہو چکی ہے۔یہ اعداد و شمار دوسرے ہسپتالوں کے مقابلے زیادہ ہے۔یہ وہی ہسپتال ہے جہاں دھمن1 کا سب سے زیادہ استعمال ہوا۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیاکہ اس وینٹی لیٹر کو بنانے والی کمپنی جیوتی سی این سی کی میں اس ورانی خاندان کی بڑی حصہ داری ہے جس نے وزیر اعظم کو 10 لاکھ روپے کا سرخیوں میں چھایا سوٹ پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی فوری عدالتی جانچ ہونی چاہئے کیونکہ یہ لوگوں کی زندگی سے منسلک معاملہ ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker