مسلم دنیا

کراچی طیارہ سانحہ: زندہ بچ جانے والے بینک آف پنجاب کے صدر کا امروہہ ’کنکشن ‘

آن لائن نیوزڈیسک
ہولناک اور غم افزا کراچی طیارہ حادثہ میں صرف دو شخص ہی زندہ بچ پایا ، ان میں سے ایک ظفر مسعودکا بھارت کے یوپی میں واقع امروہہ سے خصوصی رشتہ ہے ، ان کے شاخِ گل میں خاکِ امروہہ کی خوشبو ہے۔ ظفر مسعود یوپی کے امروہہ کے سد و محلے میں ان کے اجداد کا مکان ہے ۔ان کے آباو اجداد 1952 میں مملکت خدادا پاکستان ہجرت کر گیا تھا۔خیال رہے ظفر مسعود کو ہندوستان سے بے حد لگاؤ ہے، کیوں کہ ان کے آباواجداد امروہہ کے ہیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ ایک بار اپنے امروہہ آکر اپنے آبائی مکان کی زیارت کریں۔ خیال رہے کہ باتیں ممبئی میں مقیم مسعودظفر کے رشتہ دار عادل ظفر نے بتائیں۔ظفر مسعود ہسپتال میں داخل ہیں، لیکن حالت مستحکم ہے ۔مسعود کے دادا وکیل اور والد ٹی وی آرٹسٹ تھے۔مسعود ظفر کا تعلق پاکیزہ فلم کے ڈائریکٹر کمال امروہوی کے خاندان سے ہے۔ مسعود کے پرنانا تقی امروہی جو پاکستانی صحافی تھے، وہ کمال امروہی کے چچا زاد بھائی تھے۔ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے المناک طیارہ حادثہ میں مسعود کو 4 فریکچر ہوئے ہیں۔ عادل نے بتایا کہ انہوں نے مسعود کے گھر والوں سے فون پر بات کی تھی، حادثہ میں مسعود کا زندہ بچنا ان کے لئے کسی معجزہ سے کم نہیں ہے ،خیال رہے کہ طیارہ میں سوار 99 افراد سے صرف ۲؍شخص ہی زندہ بچ پایا ، دیگر تمام ۹۷؍افراد جاں بحق ہوگئے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker