Baseerat Online News Portal

عیدالفطرکی نمازگھرپرہی اداکریں: حمزہ سفیان

z
علی گڑھ: 24؍مئی(پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے نائب صدرحمزہ سفیان نے پریس ریلیزجاری کرکے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم ایک مہاماری سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھر کے اندر ہی رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔ الحمدللہ! سب نے لاک ڈاؤن کی ہدایات پر عمل کیا اور گھر میں رہ کر دوسروں کے ساتھ اپنی سنجیدگی اور تشویش کا اظہار کیا۔ ہم نے اس ایمرجنسی کی وجہ سے رمضان کا مقدس مہینہ اپنے گھروں میں پُرامن طور پر گزارا۔ اب اسی کو ذہن میں رکھیں اور اس آنے والی عید میں بھی گھر پر ہی رہیں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اس عید پر اپنے گھروں پر ٹھہریں ، براہِ کرم کسیی بھی جگہ پر جمع ہونے سے گریز کریں ،اس عید پر مہنگی مہنگی خریدری کرنے کے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کریں ، ذمہ دار شہری بنے اور وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ملک کی مدد کرنے کریں۔

You might also like