مسلم دنیا

قبلہ اول کےدفاع اور نصرت القدس کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں:خطیب اقصیٰ

آن لائن نیوزڈیسک
مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قبلہ اول اور مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی شیطانی طاقتوں سے بدترین خطرے کا سامنا ہے۔ القدس کے دفاع اور مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی اشتعال انگیزی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیےجائیں۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری جمعۃالمبارک کے موقعے پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے صحت میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقعے پرنماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو صرف نعروں اور مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے باب حطہ، باب فیصل اور باب الاسباط کو  فلسطینی نمازیوں کے لیے کھولا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کا دفاع عملی اقدامات کا متقاضی ہے۔ فلسطینی قوم کے ساتھ ساتھ عالم اسلام اور عرب ممالک کو دفاع قبلہ اول کے لیے متحد ہونا ہوگا۔الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں مسجد اقصیٰ کو عیدالفطر کے موقعے پر بھی کھولا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجداقصیٰ میں نماز اور عبادت کے دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کےلیے وضع کردہ ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker