ہندوستان

ہوائی جہازسےسفرکرنے والوں کے لئے مہاراشٹرحکومت نے نئی گائیڈلائن جاری کی

ممبئی: 26؍مئی(بی این ایس؍ایجنسی)
مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں ہوائی سفر میں تذبذب کے بعد فی الحال نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافر جو ہوائی سفر کے ذریعہ ریاست میں پہنچے ہیں ، اگر وہ ریاست میں ایک ہفتہ سے کم ٹھہرنے والے ہیں ، تو انہیں لازمی طور پر کوارنٹائن نہیں کیا جائے گا ۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں سفر کیلئے کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔ نئی گائیڈ لائن میں مسافروں کو مرکزی حکومت کی جانب سے سفر کیلئے ضروری قرار دی گئی گائیڈ لائن کو ماننے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔
وہیں مقامی انتظامیہ اور نگرنگموں کو مسافروں کو ہوم آئیسولیشن سے چھوٹ دینے کی اجازت ہے ، اگر وہ کسی ضروری کام سے آئے ہوں ۔ حالانکہ اس سے پہلے ان کی جانچ کی جائے گی ۔ مسافروں کے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے پر ان کے ہاتھ پر ہوم کوارنٹائن کی مہر لگائی جائے گی ۔ ساتھ ہی مسافروں کو افسران کے ساتھ اپنے آنے کی وجہ اور ٹھہرنے کی جانکاری شیئر کرنی ہوگی ۔
کسی بھی مسافر کو کنٹینمنٹ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جاری کی گئی گائیڈ لائن میں ائیر پورٹ پر میڈیکل ماہرین کی تعیناتی کی بھی بات کہی گئی ہے ۔ ساتھ ہی صاف صفائی کے سبھی قوانین کو اپنانے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔بتادیں کہ پہلے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جانکاری دی گئی تھی کہ ممبئی ائیر پورٹ سے پیر کے دن سے روزانہ 50 فلائٹس چلائی جائیں گی ۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker