ہندوستان

پرینکاگاندھی کایوگی پرہلہ بول،یوگی کوروناانفیکشن پرمسلسل جھوٹ بول رہے ہیں

نئی دہلی:26؍مئی(بی این ایس؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتےہوئے پیر کے روز کہا ہے کہ کورونا انفیکشن کے سلسلے میں لوگوں کی تعداد پر ان کے متضاد بیانوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور انفیکشن سے متاثروں کے اعدادوشمارپوشیدہ رکھ رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’اترپردیش کے وزیراعلی جی کا یہ بیان سنا۔ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً پچیس لاکھ لوگ ریاست میں لوٹ چکے ہیں۔ وزیراعلی جی کے بیان کی بنیاد پر ان میں سے مہاراشٹر سے لوٹنے والے 75 فیصد، دہلی سے لوٹنے والے 50 فیصد اور دیگر ریاستوں سے لوٹنے والے 25 فیصد لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔‘‘
پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر سوال کیا ہے کہ ’’کیا وزیراعلی جی کا مطلب ہے کہ اترپردیش میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں؟ مگر ان کی حکومت کے اعدادوشمار تو متاثروں کی تعداد 6228 بتارہے ہیں۔ ان کے ذریعہ بتائے گئے انفیکشن کے اعدادوشمار کی بنیاد کیا ہے؟ لوٹنے والے غیر مقیموں میں انفیکشن کا یہ فیصد آیا کہاں سے اور اگر یہ صحیح ہے تو ریاست میں اتنے کم ٹیسٹ کیوں ہورہے ہیں؟ یاتو یہ اعدادوشمار اترپردیش کی حکومت کے دیگر اعدادوشمار کی طرح غیر مصدقہ ہیں اور غیر ذمہ دار ہیں۔‘‘
اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’اگر وزیراعلی جی کے بیان میں سچائی ہے تو حکومت پوری شفافیت کے ساتھ ٹیسٹنگ، انفیکشن کا ڈاٹا اور دیگر تیاریوں کے سلسلے میں عوام سے اشتراک کریں اور یہ بھی بتائیں کہ انفیکشن پر قابوپانے کی کیا تیاری ہے۔‘‘

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker