ہندوستان

بستواڑہ میں بند گھر کا تالا توڑ کر45 ہزار نقد سمیت لاکھوں کے زیورات کی چوری ،جانچ کے لئے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد

جالے:28؍مئی(رفیع ساگر؍بی این ایس)سمری تھانہ کے بستواڑہ خان ٹولا باشندہ مرحوم ہیرا خان کے بند گھر کا تالاتوڑ کر نامعلوم چوروں نے 45 ہزار کیش سمیت لاکھوں روپئے کے زیورات کی چوری کرلی ہے۔سنسنی خیز چوری معاملہ کا انکشاف کرنے اور چوروں کا سراغ پانے کے لئے پولیس نے تفتیشی کتے کی مدد سے جانچ کی تاہم کوئی اہم کامیابی نہیں مل پائی ہے۔پولیس چوروں کی گرفتاری کے لئے پیشے ور چوروں پر نظر رکھ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ نامعلوم چوروں نے گھر کے 3 مختلف کمروں کا تالا توڑ کرگودریج المیرا ، سیف ، بکس میں رکھے ہوئے 45 ہزار نقد سمیت سونے کی انگوٹھی (ایک) ، رنگ (دو) ناک کا بیسر (تین) گلے کا ہار (ایک) کان کی انگوٹھی (دو) چاندی کی پٹری ،سونے کا چھپکا ، پائل سمیت 2 لاکھ سے زائد کے زیورات کی چوری کرلی ۔ گھر کے ضروری کاغذات بھی غائب پائے گئے اور گھریلو سامان بکھڑے پڑے تھے۔ گھر کی مالکن نشاط خانم نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ تھانہ کو دئے تحریر میں کہا ہے کہ 26 مئی کو گھر کا مرکزی دروازہ بند کر میکے چلی گئی تھی۔ایک دن بعد جب گھر واپس لوٹی تو اندر جانے پر گھر کے تینوں کمروں کا تالا ٹوٹا ہوا پائی۔ کمرے کی تلاشی لینے پر بیگ میں رکھا ہوا 45 ہزار کیش سمیت گودریج میں رکھے ہوئے لاکھوں روپئے کے قیمتی زیورات اور ضروری کاغذات غائب تھے۔تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر جمعدار اجیت کمار کو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پولیس نے متاثرہ کنبہ کو اس معاملے میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پولیس نے شک کی بنیاد پر متعدد سابق ہسٹری شیٹر چوروں کے ٹھکانے پر چھاپے ماری شروع کی ہےوہیں آس پاس کے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker