ہندوستان

آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے مستحق اساتذ ہ کو ڈھائی لاکھ نقد رقم کے ذریعے تعاون

ناندیڑ:28؍مئی(ایازاحمد؍بی این ایس) لاک ڈاون کے سبب معاشی طور پر پریشان حال غربا و مساکین کی مدد کے لئے مختلف تنظیموں نے ہر جگہ بڑے پیمانے پر کام کیا۔ اس دوران نان گرانٹ اور نجی اسکولوں کے معلمین و معلمات کا ایک طبقہ ایسا تھا جو شدید کسمپرسی کی باجود اپنے پیشہ کے تقدس اور عظمت کو ملحوظ رکھ کر غیرت اور خود داری کے سبب مستحقین میں شمار نہ تھا ۔ کوئئ بھی ان کی مدد کے لئے متوجہ نہ تھا۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) کی جانب سے اساتذہ کے پریشانیوں کے سدباب کی مستقل کوشش ہوتی ہے لھذا لاک ڈاون میں مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں میں معاشی مسائل سے دوچار نان گرانٹ اور خانگی اسکولوں کے معلمین ومعلمات کے تعاون کا کام انجام دیا گیا ۔
ناندیڑ میں اس کام کے لئے آئیٹا کے ذمہ داران نے پہلے مرحلے میں سروے کیا ۔ 90 اساتذہ کے سروے کے ساتھ اہل خیر حضرات سے تعاون کے حصول کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے مرحلہ میں سروے شدہ معلمین و معلمات کا verification کرتے ہوے 85 مستحق اساتذہ اور معلمات کو قطعی کیا گیا اور الحمدالله ماہ رمضان میں آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے ان 85 معلمین و معلمات کو نقدرقم 3000 روپے فی کس دئيے گئے ۔اس کام کے دوران ناندیڑ کے ایک سیاسی گروپ نے بھی پہلے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی لیکن پھر اپنے نام کا اظہار اور شرائط رکھنے چاہے ۔ آئیٹا نے اس کو اساتذہ اور پیشہ تدریس کے وقار کے خلاف سمجھا اور اساتذہ کرام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اپنے بل بوتے پر یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور الله کی نصرت سے یہ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ۔اس موقع پر آئیٹا ناندیڑ ان تمام اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کیا ۔واضح رہے کہ آئیٹا ٹیچرس کی کل ہند اسوسی ایشن ہے اور ٹیچرس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مستقل کوشش کرتی ہے ۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker