ہندوستان

سہارنپور پولیس نے فرضی وزیر مملکت کو کیا گرفتار خود کو بی جے پی کا ریاستی وزیر بتاکر رعب جھاڑتاتھا

دیوبند:28؍ مئی (سمیر چودھری؍بی این ایس)
رامپور منہیاران پولیس نے اپنے آپ کو ریاست اترپردیش کا درجہ حاصل ریاستی وزیر بتانے والے فرضی شخص کو اس کے ساتھی کے ساتھ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا، جب کہ اس کے ایک ساتھی کی تلاش پولیس کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رامپور منہیاران کے تھانہ انچارج چھوٹے سنگھ کے سرکاری نمبر پر مسلسل ایک کال آرہی تھی جس میں ایک شخص اپنے آپ کو بی جے پی کا ریاستی وزیر بتاکر رعب غالب کرتے ہوئے فوراً چنہٹی پولیس چوکی آنے کے لئے کہہ رہا تھا اور ساتھ ہی کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا دبائو بنارہا تھا ، انسپکٹر چھوٹے سنگھ کی جانب سے جب اس شخص سے اس کی وزارت اور اس کے عہدے کے بارے میں معلوم کیا تو اس نے دھمکی بھرے الفاظ کا استعمال کیا جس سے انسپکٹر چھوٹے سنگھ کو شک پیدا ہوگیا اور وہ فوراً چنہٹی پولیس چوکی پہنچے لیکن انہیں وہاں پر وہ افراد نہیں ملے جس سے انسپکٹر کا شک اور پختہ ہوگیا ، اتنا ہی نہیں مذکورہ پولیس چوکی پر تعینات سب انسپکٹر کے موبائل پر بھی وویک کوشک نام کے شخص کا فون آرہا تھا اور وہ انہیں بھی ریاستی وزیر بتاکر رعب غالب کررہا تھا جس کے بعد انسپکٹر چھوٹے سنگھ کے ذریعہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے مذکورہ نمبر پر فون کیا گیا تو مذکورہ افراد نے انہیں ایک کلو میٹر آگے ایک کھیت پر آنے کو کہا ۔ انسپکٹر چھوٹے سنگھ موقع پر پہنچے تو وہاں پر ایک ویگنار کار 11/Y/1000 UPگاڑی کھڑی ہوئی ملی جس کے پاس تین افراد موجود تھے ۔ پولیس کو دیکھ کر ان میں سے ایک شخص فرار ہوگیا ، انسپکٹر چھوٹے سنگھ نے اپنے آپ کو بی جے پی کا ریاستی وزیر بتارہے افراد سے معلومات کی تو انسپکٹر کا شک صحیح نکلا۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ سچ اُگلنے لگے ۔ اُدھر جب اس معاملے کی اطلاع سی او رامپور منہیاران کو ملی تو انہو ںنے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کی تو جانچ میں یہ شخص فرضی وزیر پایا گیا۔ گرفتار کئے گئے فرضی وزیر نے بتایاکہ اس کا نام وویک کوشک ولد گوپال کرشن شرما گاندھی کالونی بابا لال داس روڈ ، تھانہ کوتوالی شہر سہارنپور ، مینک شرما ولد گوپال کرشن شرما ، ساکن گاندھی کالونی بابا لال داس روڈ تھانہ کوتوالی شہر سہارنپور ۔ جب کہ فرار ہوئے شخص کا نام ارجن پنڈت ولد برہم سنگھ ساکن رادھا وہار تھانہ کوتوالی شہر سہارنپور بتایا ۔ وویک کوشک نے یہ بھی بتایا کہ وہی فرضی وزیر بن کر انہیں فون کررہے تھے ۔ تھانہ انچارج نے جب وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی کرانی تھی اس لئے انہوں نے ایسا کیا ۔ انسپکٹر کے ذریعہ گاڑی کے کاغذات مانگنے پر فرضی وزیر نے کاغذات بھی نہیں دکھائے۔ پولیس نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے گاڑی کو سیز کرایا اور ملزمان کے خلاف دفعہ 170/419/420/188/269اور 270کے تحت مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا ۔اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونٹ بھٹناگر نے بتایا کہ ایک شخص برابر رامپور منہیاران تھا نہ میں فون کرکے اپنے آپ کو ریاستی وزیر بتارہا تھا پولیس کو اس نے دو تین بار شکایت بھی کی تو جب تھانہ انچارج کو شک ہوا تو تحقیق کی گئی تو یہ شخص فرضی وزیر نکلا۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ گرفتار کئے گئے نوجوان نشے کی حالت میں تھے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker