ہندوستان

کرناٹک: بڑھتے ہوئے کورونا کا خطرہ، 5 ریاستوں سے آنے والی ٹرینوں، بسوں اور پرواز پر پابندی

بنگلور،28مئی(بی این ایس )
کرناٹک حکومت نے تیزی سے پاؤں پسارتے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک سخت فیصلہ لیا ہے۔ریاستی حکومت نے مہاراشٹر، راجستھان، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور گجرات سے آنے والی ٹرینوں،بسوں اور فلائٹس پر مکمل طور پابندی لگا دی ہے۔حال ہی میں مرکزی حکومت نے محدود ٹرینوں، پرواز اور بین ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ سروس کے آپریشن کی منظوری دی ہے۔دراصل ان پانچ ریاستوں میں ہی ملک کے دو تہائی کورونا مثبت مریض ہیں۔مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد تو 58 ہزار کے پار جا چکی ہے۔تمل ناڈو میں قریب 19 ہزار ملے ہیں، گجرات میں 15205 مریض، راجستھان میں تقریبا 8 ہزار مریض اور مدھیہ پردیش میں 7 ہزار سے زیادہ کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔پیر سے ملک میں گھریلو پروازوں کا آپریشن شروع ہوا ہے،اب تک تین مختلف ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرنے والے قریب نصف درجن مسافر کورونا مثبت ملے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker