ہندوستان

ایسوسی ایشن نے کہا ریلوے پلیٹ فارم پر ابھی دکان کھولنے کو تیار نہیں ہیں وینڈر

نئی دہلی،28مئی(بی این ایس )
ریلوے فوڈ وینڈنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ کووڈ 9 بحران کی وجہ اب ملک میں ریلوے پلیٹ فارم پر خدمات شروع کرنے کو تیار نہیں ہے۔اس نے حکام پر زور دیا کہ وہ دکان کھولنے کا دباؤ نہ بنائیں۔کورونا وائرس کوروکنے کے لئے 25 مارچ کو کووڈ 19 لاک ڈاؤن شروع ہونے کے وقت سے ہی ریلوے پلیٹ فارم پر دکانیں بند ہیں۔اگرچہ، ریلوے بورڈ نے 21 مئی کو ایک خط کے ذریعے تمام علاقائی ریلوے یونٹس ریلوے اسٹیشنوں کے اندر واقع تمام دکانوں کو فوری طور سے کھولنے کی ہدایت دی۔آل انڈیا ریلوے فوڈ لائسنز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رویندر گپتا نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو 28 مئی کو ایک خط لکھ کر کہاکہ کوئی بھی اپنے کاروبار کو طویل وقت تک بند نہیں رکھنا چاہتا اور خالی نہیں بیٹھنا چاہتا، لیکن یونٹ بہتر حالات میں کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں جاری لاک ڈاؤن؍ ممنوعہ علاقوں ؍ ریڈ زون کی وجہ سے یونٹس (دکانوں) کو دوبارہ کھولنے میں بہت سی رکاوٹوں اور غیرمعمولی حالات ہیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ تر دکاندار لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھر چلے گئے ہیں۔اس میں دکانداروں کی حفاظت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ پلیٹ فارم پر افراد اور مواد کی حفاظت کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔گپتا نے خط میں کہا گیا کہ ورکرز اسپیشل ٹرین تارکین وطن محنت کشوں کو مسلسل لے جا رہی ہیں جو لوٹ مار اور توڑپھوڑ کر رہے ہیں اور انہوں نے کچھ دکانوں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ایسوسی ایشن نے ریلوے سے یہ گزارش کی کہ پلیٹ فارم پر واقع دکانوں کو دوبارہ کھولنے کا مناسب وقت دیا جانا چاہئے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker