ہندوستان

نظام الدین مرکز: 541 غیر ملکی شہریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

نئی دہلی،28مئی(بی این ایس )
دہلی پولیس نے جمعرات کو یہاں ایک عدالت میں کووڈ 19 عالمی وبا کے درمیان ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرکے نظام الدین میں ایک مذہبی تقریب میں حصہ لینے اور مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں تین ممالک کے 541 غیر ملکی شہریوں کے خلاف 12 مختلف چارج شیٹ دائر کی۔پولیس نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ارچنا بینی وال کے سامنے چارج شیٹ دائرکی جنہوں نے چارج شیٹ پر غورکرنے کی تاریخ 25 جون مقررکی۔جمعرات کو ملائیشیا کے 42، کرغستان کے 85 اور انڈونیشیا کے 414 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائرکی۔چارج شیٹ کے مطابق، تمام غیر ملکی شہریوں پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے، کووڈ 19 وبا کے پیش نظر جاری سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور وبا سے متعلق ایکٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت اور تعزیرات کی دفعہ 144 کے تحت حکم کے خلاف ورزی کے لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188، 269، 270، 271 اور غیر ملکی شہری ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دارالحکومت کے نظام الدین علاقے میں مارچ میں تبلیغی جماعت نے ایک بڑے مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا،اس سلسلے میں اب تک کل 915 غیر ملکی شہریوں کے خلاف 47 چارج شیٹ دائر کی جا چکی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker