ہندوستان

بہار میٹرک امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے عبدالعظیم انصاری کو مبارک باد

مدہوبنی ۲۹/مئی (بی این ایس) بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت اوران کی کردار سازی میں سرپرستوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سرپرستوں کی مشفقانہ تربیت اور تعلیم کے تئیں بچوں کا شوق و لگن اور ان کی محنت؛ انہیں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد امداداللہ قاسمی نے بہار میٹرک امتحان میں عبدالعظیم انصاری کو نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد مبارکبادی دیتے ہوئے کہا۔
عبدالعظیم انصاری رہیکا کے پروفیسر عبدالروف انصاری مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جنہوں نے رہیکا ہائی اسکول سے دسویں امتحان میں 90/ کے اوسط سے کل 449/ نمبر حاصل کیا ہے،ان کا رول نمبر: ٢٠٠٠٣٠٦ ہے۔
اس کامیابی میں بڑے بھائی انجینئر عبدالمعیذ انصاری کا اور اے ون کوچنگ سینٹر رہیکا کے ڈائریکٹر حامد انصاری اور حافظ ارشاد عالم عمری کا کلیدی رول رہا؛ جن کی نگرانی میں اس بچے نے کامیابی کے ساتھ اپنی دسویں تک کا سفر مکمل کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ عبدالعظیم نے اردو میں 92/نمبر حاصل کیا ہے۔
اس کامیابی کے لئے وہ، ان کے سرپرستان اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں.
اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائیں، اس بچے کو علم نافع عطا فرمائیں اور قوم و ملت کی خدمات کے لئے قبول فرمائیں۔آمین
مفتی صاحب نے امتحان میں کامیاب سبھی طلبا وطالبات کو مبارکباد دی اور ان کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مبارکباد دینے اور حوصلہ افزائی کرنے والوں میں مفتی مسیح احمد قاسمی اور طالب علم کے ماموں محمد عمر کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker