ہندوستان

دارالعلوم وقف دیوبندکی سندکوبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے دی منظوری،اب دارالعلوم کے فضلابراہ راست دے سکیں گے مولوی کاامتحان

دیوبند: 29؍مئی(بی این ایس)دارالعلوم وقف دیوبندکے فضلاء کے لئے ایک اچھی خبرہے۔اب وہ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے مولوی کے امتحان میں براہ راست شریک ہوسکتے ہیں۔یہ اطلاع دارالعلوم وقف دیوبندکے سینئراستاذمولاناشمشادرحمانی نے دی۔انہوں نے بتایاکہ وہ گذشتہ تین چارسالوں سے مستقل اس سلسلہ میں محنت کررہے تھے اورکئی دورکی میٹنگوں کے بعدبالآخربہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے منظوری دیدی اوراس کی نوٹیفیکیشن بھی جاری کردی۔مولانارحمانی نے بصیرت میڈیاگروپ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ بہارسرکاادارہ ہےجس کی سندکوہندوستان کی متعدد یونیورسیٹیوں سےمنظوری حاصل ہے،اس کے علاوہ بہارمدرسہ بورڈ کی سندپربہارکے اسکولوں،کالجوںاوریونیورسیٹیوں میں نوکری بھی دی جاتی ہے،اسی وجہ سے بہارکے طلبہ کامستقل اصرارتھاکہ دارالعلوم وقف دیوبندکی سندکوبھی بہاربورڈسے منظوری دلائی جائے تاکہ ہم لوگ بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔بہرحال کافی جدوجہدکے بعدیہ مرحلہ مکمل ہوااوراب دارالعلوم وقف دیوبندکی سندرکھنے والے طلبہ بہارمدرسہ بورڈ کے مولوی درجہ کے امتحانات میں براہ راست شریک ہوسکتے ہیں۔مولانارحمانی نے اس موقع پردارالعلوم وقف دیوبندکے ذمہ داران بالخصوص حضرت مولانامحمدسفیان قاسمی صاحب اور ڈاکٹرشکیب قاسمی صاحب کاشکریہ اداکیاجن کے تعاون سے یہ کام انجام کوپہونچا۔واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبنداوردارالعلوم وقف دیوبندکی سندبہارمدرسہ بورڈ میں بحالی کے لئے پہلے سے ہی منظورشدہ ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker