ہندوستان

بھوپال میں پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی گمشدگی کے پوسٹرلگے

بھوپال29مئی(بی این ایس )
ایک طرف ، ملک کوروناویرس کے خلاف جنگ لڑرہا ہے ، تو دوسری طرف ،مدھیہ پردیش (جہاں حکومت گرانے اورحکومت سازی کے مرحلے کے بعدملک گیرلاک ڈائون کیاگیا) کی سیاسی راہداریوں میں پوسٹر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ بھوپال میں بی جے پی کی متنازعہ ممبرپارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی گمشدگی کے پوسٹرلگائے گئے ہیں۔ پوسٹر پر ، پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ گمشدہ شخص کی تلاش ۔ بھوپال کے لوگ کورونا کی وبا میں پریشان، پرگیہ ٹھاکر کہاں غائب ہیں؟مدھیہ پردیش کی کچھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل چھندواڑہ میں سابق وزیراعلیٰ ریاستی کمل ناتھ اوران کے بیٹے نکلناتھ کے پوسٹرلگے تھے۔ پوسٹر میں دونوں لیڈروںکو تلاش کرنے والے کے لیے 21 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیاگیاتھا۔دوسری طرف ، مدھیہ پردیش میں ، بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ بسندھیا بھی پوسٹرز دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر لکھن سنگھ یادو کی گمشدگی کے پوسٹر بھی گوالیار چمبل کے علاقے میں لگائے گئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker