ہندوستان

مہاراشٹر :کرونا کے باعث تین پولیس اہلکار فوت، 2211 متأثرین

ممبئی ،۲۹؍ مئی ( بی این ایس )
کرونا کے عدم پھیلاؤ میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے پولیس اہلکاروں میں بھی کرونا کی منتقلی بڑھتی جارہی ہے۔ جمعہ کے روز تین پولیس اہلکار انفکشن کے باعث فوت ہوگئے۔ ریاست میں ابھی تک 25 پولیس اہلکار انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 16 پولیس اہلکار صرف ممبئی کے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 116 نئے پولیس اہلکار انفیکشن کے شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں کل 2211 پولیس اہلکار انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 1303 صرف ممبئی سے ہیں۔خیال رہے کہ ممبئی میں انفیکشن کے شکار 395 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔ ممبئی کے علاوہ ، تین ناسک پولیس ، دو پونے پولیس ، دو شولا پور پولیس اور دو ایک تھانہ پولیس اور ممبئی اے ٹی ایس سے ہیں،اگر ہم پورے مہاراشٹرا میں کورونا کے بارے میں بات کریں تو جمعرات تک کرونا کے کل 59546 کیس رپورٹ کئے گئے ۔ ریاست میں اب تک 1982 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ تقریبا 18000 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔بی ایم سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میٹروپولیس ممبئی میں 1438 نئے کیسز کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35273 ہوگئی ہے۔ بی ایم سی نے بتایا کہ میٹروپولیس میں کووڈ -19 کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1135 ہوگئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker