ہندوستان

جالے میں ملا 5 کورونا پازیٹیو مریض مچا ہڑکمپ

ضلع میں 19 نئے معاملے کے ساتھ ہی کل تعداد ہوئی 87 ،آئی پی ایس اور بی ڈی او سمیت کئی افسران بھی آئے زد میں، اب تک 48 مریض ہوئے صحتیاب ،ضلع میں 39 ایکٹیو کیس

جالے۔29/مئی:(رفیع ساگر) ضلع میں کورونا پازیٹیو کا 19 نیا معاملہ سامنے آتے ہی کل تعداد 87 ہوگئی ہے۔ان میں 5 جالے بلاک کے 3 کورنٹائن مرکز میں موجود مہاجر مزدور بھی شامل ہیں۔جالے بلاک میں ایک ساتھ 5 مریضوں کے پازیٹیو ہونے کی رپورٹ آتے ہی ہڑکمپ مچ گیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے جالے کالج گراونڈ میں قائم کورنٹائن مرکز کو سیل کرکے یہاں موجود 175 مزدوروں کے نمونے جانچ کے لئے ہیں۔اسی مرکز پر 24 مئی کی رات دہلی سے پہنچے جالے کے ایک مہاجر مزدور 52 سالہ نورل نداف کی مشتبہ موت ہوگئی تھی۔جمعہ کو جو 5 کیس سامنے آیا ہے اس میں 3 کالج گراونڈ ،ایک قاضی بہیڑہ اور ایک نروچھ میں قائم کورنٹائن مرکز کے مزدور شامل ہیں جو 27 مئی کو احمدآباد،صورت اور ممبئی سے پہنچے تھے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایک طرف جہاں ضلع میں 19 نئے کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں وہیں 22 مریض کورونا سے جنگ جیت کر اپنے اپنے گھر روانہ ہوئے ہیں۔ کل 87 پازیٹیو معاملوں میں اب تک 48 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں اکٹیو کیس 39 رہ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 19 نئے پازیٹیو مریضوں میں سے 5 جالے سمیت 13 دربھنگہ صدر سرکل اور 6 کرتپور سرکل کے ہیں۔دربھنگہ کے کئی افسران میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جس کے بعد ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ان میں آئی پی ایس افسر سے لیکر بی ڈی او تک شامل ہیں۔ان افسران کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے۔اب جو معاملے سامنے آرہے ہیں ان میں بلاک کورنٹائن میں موجود مہاجر مزدور ہیں۔جو افسران پازیٹیو پائے گئے ہیں وہ بھی ایسے ہی سنٹروں پر جائزہ کے دوران مزدوروں کے رابطے میں آئے تھے ۔پہلی رپورٹ منفی آئی تھی لیکن دوسری رپورٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطین ہونا پڑا ہے۔
ڈی ایم دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے جہاں کورونا کی جنگ میں صحتیاب ہوئے مریضوں کو مبارکباد پیش کئے ہے وہیں مریضوں کے علاج و معالجہ میں شامل تمام طب اہلکاروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے حوصلے کی ستائش کی ہے۔ ڈی ایم نے بتایا کہ صحتیاب ہوئے مریضوں کو فی الحال گھر کے اندر ہی قرنطین کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ادھر ڈی ایم سی ایچ میں جاری طبی سہولیات و علاج کو لیکر ڈی ایم نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں مریضوں کی شرح بازیابی کافی اچھی دیکھی جارہی ہے اس لئے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ الرٹ رہیں اور سوشل ڈسٹینسنگ و لاک ڈاؤن کی تعمیل کرتے ہوئے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کریں۔ ایسا کرکے ہی ہملوگ کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker