Baseerat Online News Portal

کوروناوائرس: وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کی پی ایم مودی سے لاک ڈائون کی حکمت عملی پر گفتگو

نئی دہلی ،29 ؍مئی ( بی این ایس )
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز وزرائے اعلی سے بات کرنے کے بعد پی ایم مودی سے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور ان کی رائے لی۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 31 مئی کو اس مہینے کے آخر میں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ امیت شاہ سے بات کرنے کے بعد گوا کے وزیر اعلی نے کہا کہ دو ہفتوں میں مزید لاک ڈاؤن بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے لاک ڈاؤن -4 ختم ہونے سے قبل وزرائے اعلی سے مشورہ کیا۔ اس دوران آگے کی حکمت عملی کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے 25 مارچ کو پہلا ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس میں تین بار توسیع کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ وزیر داخلہ نے تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور وہ 31 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کے بارے میں ان کے خیالات کو جانا ۔ وزیراعلیٰ سے بات چیت کے دوران شاہ سے ریاستوں کے تشویشناک صورتحال والے علاقوں کے بارے میں ان کے خیالات کو جانا اور 1 جون کے بعد کن علاقوں کو کھولنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں اپنے خیالات جاننے کے لئے بھی مشورہ ان سے رائے لی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر مرحلے پر لاک ڈاؤن بڑھانے سے پہلے اپنے وزیر اعلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کر رہے تھے۔ پہلی بار وزیر داخلہ نے لاک ڈاؤن کا ایک اور مرحلہ ختم ہونے سے پہلے وزرائے اعلیٰ سے بات کرکے ان کی رائے کو جانا ۔

You might also like