Baseerat Online News Portal

ہندوستان -چین کشیدگی: راہل کا مرکز پر خاموشی کا الزام:حکومت صاف صاف بتائے آخر ہو کیا رہا ہے

نئی دہلی ،29 ؍مئی ( بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرحد پر ہند-چین کے درمیان کشیدگی کو لے کر مودی حکومت پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی خاموشی سے طرح طرح کی قیاس آرائی کی جارہی ہیں۔حکومت کو پورے ملک کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر حالات کو لے کر حکومت کی خاموشی سے طرح طرح کی قیاس آرائی اور اس بحران کے دور میں غیر یقینی صورتحال کو تقویت مل رہی ہے۔حکومت ہند کو صاف صاف ملک کو بتانا چاہئے کہ حقیقت میں ہو کیا رہا ہے۔دو دن پہلے ہی کانگریس نے لداخ میں حالات اور چین کے ساتھ کشیدگی کو سنگین قومی فکر والی بات قرار دیا تھا۔کانگریس نے حکومت سے اس معاملے پر ملک کو اعتماد میں لینے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی اپیل کی تھی۔

You might also like