Baseerat Online News Portal

راہل گاندھی نے خاتون پر تشددکی ویڈیوشیئر کرکے مذمت کی

نئی دہلی 30مئی(بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹرپرایک تکلیف دہ ویڈیوشیئرکی ہے۔ ویڈیوکے ساتھ ہی انہوں نے خاتون کے ساتھ ہونے والے تشددکی بھی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ اس ویڈیومیں عورت کے ساتھ دکھایاگیاتشددصرف ایک ہی معاملہ نہیں ہے۔یہ ایک ایسابیانیہ ہے جس کا سامنا بہت ساری ہندوستانی خواتین کوکرناپڑتاہے۔راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تشدد بہت سی شکلیں لاتا ہے اور اسے منوایاجاتا ہے۔ ویڈیو میں ، کچھ لوگ ایک خاتون کو پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ اس ویڈیوکی تصدیق نہیں ہے ، اس وقت جب لوگ اس خاتون کوپیٹ رہے تھے ، کچھ لوگ موجود تھے جو تماشائی بن کر کھڑے تھے۔ انھوں نے نہ تو عورت کو بچانے کی کوشش کی اور نہ ہی ان مردوں کو روکا۔ ایک آدمی چھڑی سے بھی عورت کو پیٹتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ بہت سارے لوگوں نے بدلے میں اسے پیٹا۔

You might also like