اعلانات واشتہاراتہندوستان

امارت شرعیہ پھلواری شریف سے منسلک ہو کر ملی خدمات انجام دینے کے خواہش مند حضرات متوجہ ہوں

پھلواری شریف : 31؍(پریس ریلیز)
امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ قوم و ملت کا ایک عظیم سرمایہ اور اہم دینی ، تعلیمی ، سماجی و فلاحی سو سالہ قدیم ادارہ ہے ، جس کی خدمات کی روشن اور تابناک تاریخ ہے ، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد رحمۃ اللہ علیہ نے جن شعبوں کو امارت شرعیہ میں شامل فرمایا تھا ان میں اہم شعبہ ، شعبہ دعوت و تبلیغ کا ہے ، امیر شریعت اول بدر الکاملین حضرت مولانا شاہ بدر الدین قادریؒ سجادہ نشین خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف ، پٹنہ سے لے کر اب تک کے تمام امراء شریعت نے اس شعبہ پر خصوصی توجہ فرمائی ، امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانامحمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی بھی خاص توجہ اس شعبہ کے استحکام اور توسیع پر ہے ، حضرت نے حالات اور تقاضوں کو دیکھتے ہوئے بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈکے تمام اضلاع اور علاقوں کے لئے بڑی تعداد میں دعاۃ اور مبلغین بحال کرنے کا فیصلہ فرمایا ہے تاکہ ہر علاقہ میں بروقت اسلام کی صحیح روشنی اور امارت شرعیہ کا پیغام ان تک پہنچ سکے اورتنظیم کا استحکام ہو ، وہاں کے لوگ اسلامی تشخص اور شعار کے ساتھ باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گذار سکیں اور انکی مختلف فتنوں سے حفاظت ہو سکے، حضرت امیر شریعت صاحب کی ہدایت کو بروئے کار لانے کی غرض سے امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی نے اعلان کیا ہے کہ جو حضرات علماء و حفاظ امارت شرعیہ کے شعبہ تبلیغ سے منسلک ہو کر قوم و ملت کی گراں قدر خدمات انجام دینا چاہتے ہوں وہ جلد اپنی درخواست ناظم امارت شرعیہ کے نام مرکزی دفتر امارت شرعیہ میں ارسال کردیں ، درخواست صاف اور اپنی تحریر میں لکھیں ، نیز اپنا مکمل پتہ اور موبائل نمبر بھی ضرور تحریر کریں ، تعلیمی اسناد کی عکسی کاپی بھی درخواست کے ساتھ بھیجیں ، درخواست موصول ہونے کے بعد بحالی کا عمل ان شاء اللہ حسب ضابطہ عمل میں آئے گا ۔
بذریعہ ڈاک درخواست بھیجنے کا پتہ :۔ناظم امارت شرعیہ ،پھلواری شریف ، پٹنہ ، بہار ،پن کوڈ : ۸۰۱۵۰۵

Nazim Imarat Shariah
Phulwari Sharif, Patna
Bihar (801505)
بذریعہ میل درخواست بھیجنے کا پتہ : ۔ [email protected]

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker