ہندوستان

بہار: آج سے 200 اسپیشل ٹرینیں چلیںگی، ریاست سے20 گاڑیاں ہوںگی

پٹنہ،31؍ مئی ( بی این ایس )
کرونا بحران کے درمیان پیر سے ملک کو ان لاک کئے جانے کا پہلا فیز شروع ہو گا۔ اس میں ملک بھر میں 200 ٹرینیں شروع ہوں گی۔ بہار کے مختلف شہروں سے 20 جوڑی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دربھنگہ، راج گیر، پٹنہ، چھپرہ، سہرسہ، مظفر پور اور رکسول سے ٹرینیں چلیں گی۔ خیال رہے کہ یہ اعلان ہونے کے اگلے دن ہی 21 مئی کو ہی زیادہ تر ٹکٹ بک ہو گیا تھا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ جن لوگوں کے ٹکٹ کنفرم ہیں، صرف انہیں ہی اندر آنے کی اجازت دی جائے گی۔ ویٹنگ ٹکٹ والوں کی انٹری نہیں ہوگی۔سبھوں کو سوشل ڈسٹیسنگ پر عمل کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت ہوگی۔ سہولت کے لئے مسافر تقریباً ایک سے دو گھنٹے پہلے اسٹیشن پہنچ جائیں۔ پٹنہ جنکشن پر ہنومان مندر کے پاس بیر ی کیڈنگ لگائے گئے ہیں، یہیں سے لوگوں کو لائن لگا کر اندر جاناہوگا۔ بہار سے یہ ٹرینیں چلیں گی ۔ 2023/24 پٹنہ -ہاوڑہ جن شتابدی ایکسپریس، 2365/66 پٹنہ-رانچی جن شتابدی ایکسپریس، 2565/66 دربھنگہ-نئی دہلی بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس، 1061/62-لوک مانیہ تلک-دربھنگہ ایکسپریس، 2392/91 نئی دہلی-راجگیرایکسپریس،2394/93 نئی دہلی-پٹنہ- سمپورن کرانتی ایکسپریس، 8183/84 ٹاٹا نگر-داناپور-ٹاٹا ایکسپریس، 4673/74 امرتسر جے نگر -شہید ایکسپریس، 4649/50 امرتسر جے نگر سریو جمنا ایکسپریس، 2149/50 پونے-پٹنہ ایکسپریس، 2947/48 احمد آباد-پٹنہ- عظیم آباد ایکسپریس، 9165/66 احمد آباد-دربھنگہ-سابرمتی ایکسپریس، 9045/46 سورت چھپرا-تاپتی گنگا ایکسپریس، 3201/02 پٹنہ-لوک مانیہ تلک ایکسپریس، 2553/54 دہلی سہرسہ-ویشالی ایکسپریس، 2141/42 لوک مانیہ تلک-پاٹلی پتر ایکسپریس، 2557/58 مظفر پور-آنند و ہارسپت کرانتی ایکسپریس، 5273/74 رکسول-دہلی ستیہ گرہ ایکسپریس، 9083/84 احمد آباد-مظفر پور ایکسپریس، 2213/14 پٹنہ-شالیمار درنتو ایکسپریس۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker