ہندوستان

مہاراشٹر:کورونا بحران میں کام کر رہے سرکاری ملازمین کے لئے ضروری گائیڈ لائن ،روزانہ تھرمل اسکریننگ اور ماسک لازمی

ممبئی ،31 ؍مئی (بی این ایس )
کورونا وائرس بحران میں کام کر رہے سرکاری ملازمین کے لئے مہاراشٹر حکومت نے کچھ ضروری ہدایات جاری کئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی آفس میں روز مرہ تھرمل جانچ کی جائے گی۔ساتھ ہی دروازے اور کھڑکی کھلی رکھے جائیں گے۔کام کاج کے دوران ملازمین کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔بتا دیں کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔یہاں مریضوں کی کل تعداد 65000 سے تجاو کرچکا ہے۔ مہاراشٹر میں زیادہ تر سرکاری دفتر بہت کم اسٹاف کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ریاستی حکومت کے ملازمین کے لئے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائن کے مطابق صفائی ملازمین کو ماسک کے ساتھ گلبس بھی پہنیں ہوگے۔ملازمین کو سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا ضروری۔دفتر کے گیٹ پر سینٹائرزرکھنا لازمی ہوگا۔ ای آفس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہوگا اور ای میل کے ذریعہ فائل پہنچانے کی بات کی گئی ہے۔وہیں لاک ڈاؤن میں رعایت کے درمیان ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 182143 ہو گئی ہے اور جبکہ اب تک 5164 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8380 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 193 لوگوں کی جان گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker