ہندوستان

کورونا وائرس سے غریب اور مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی ،31 ؍مئی (بی این ایس )
کورونا وائرس کی لڑائی طویل وقت تک چلنے کا اشارہ کرنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت کے بڑے حصے کے کھل جانے کی وجہ سے ہم وطنوں سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس بیماری سے غریب اور مزدور سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں کہاکہ سماج کا کوئی بھی طبقہ ایسا نہیں ہے جو کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے، لیکن غریب اور مزدور سب سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کا بڑا حصہ اب کھل گیا ہے، اس لئے اب زیادہ محتاط رہنا اہم ہو گیا ہے۔کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان کی لڑائی ملک کے لوگوں کی قیادت میں لڑی جا رہی ہے اور اس جنگ میں ملک کی طاقت نظر آ رہی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے شہریوں میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا ہورہا ہے۔آگے کی ڈگر لمبی ہے ہم ایسی عالمی مہاماری سے لڑ رہے ہیں، جس کے بارے میں پہلے سے بہت کم معلومات ہے۔انہوں نے طوفان امفان کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے اڑیسہ اور مغربی بنگال کی مدد کے لئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات بھی کی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ٹڈیوں کے جھنڈ سے متاثر ہوئے لوگوں کی مدد مہیا کرائی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker