ہندوستان

کورونا بحران: منیش سسودیا نے مرکزی وزیر خزانہ کو خط لکھ کر5 ہزار کروڑ کا کیا مطالبہ،سی ایم کیجریوال نے بھی کی اپیل

نئی دہلی ،31 ؍مئی (بی این ایس )
کورونا سے جنگ لڑ رہے ریاستوں کے سامنے اب اقتصادی بحران کھڑا ہو گیا ہے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ دہلی حکومت کے سامنے ملازمین کی تنخواہ کو لے کر بحران کھڑا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کو صرف سیلری دینے اور عام اخراجات کے لئے 3500 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔نائب وزیر اعلی کے مطابق دہلی کو کل 7 ہزار کروڑ کی ضرورت ہے، انہوں نے مرکزی حکومت سے 5 ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔ساتھ ہی ٹیکس کلیکشن بھی 85 فیصد نیچے چلا گیا ہے۔ منیش سسودیا نے بتایا کہ ہم نے فنڈ کے مطالبہ کے لئے وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے۔تاکہ ان ڈاکٹرس، انجینئرز اور ٹیچروں کی تنخواہ دے سکیں جو اس بحران کے دور میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے تھے۔سی ایم کیجریوال نے بھی منیش سسودیا کی اس اپیل پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مرکزی حکومت سے درخواست ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں دہلی کے لوگوں کی مدد کرے۔منیش سسودیا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند دکانوں کا اثر اب حکومت کے فنڈ پر بھی پڑ رہا ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں ٹیکس کلیکشن صرف 500 کروڑ روپے رہا ہے۔دیگر ذرائع سے 1735 کروڑ روپے آئے ہیں جبکہ دارالحکومت کو دو ماہ کے اندر 7 ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker