Baseerat Online News Portal

لاک ڈاون 5 میں عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا، 110 روپئے مہنگا ہوا ایل پی جی رسوئی گیس

نئی دہلی:یکم جون(بی این ایس)کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری لاک ڈاون 5میں عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈرکی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔14کلو گرام والے غیر سبسڈائز ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں50 روپئے فی سلینڈر مہنگا ہوگیا۔ اب نئی قیمتیں بڑھ کر 593 روپئے پر آگئی ہے۔ وہیں 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت 110 روپئے کے اضافے کے ساتھ 1139 روپے 50 پیسے ہوگئے ہیں۔

You might also like