Baseerat Online News Portal

یوپی: زندگی آہستہ آہستہ پٹری پرلوٹنے لگی

لکھنؤیکم جون(بی این ایس )
اترپردیش اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن نے پیرکی صبح سے ہی ریاست کے اندرچلنے والی بس خدمات کاآغازکردیاہے۔بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے منہ پر دستانے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بھی تمام مسافروں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی تھی اور تمام مسافرمنہ چھپائے ہوئے تھے۔یوپی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریجنل ٹرانسپورٹ منیجر ، پی کے بوس نے بتایاہے کہ پیرکے روز ریاستی بس سروس دوبارہ شروع ہوئی اور لکھنؤ کے عالم باغ بس اسٹینڈسے 40 بسیں ریاست کے مختلف مقامات کے لیے روانہ ہوگئیں جن میں الہ آباد ، سلطان پور ، پرتاپ گڑھ شامل ہیں۔صبح کے ساڑھے آٹھ بجے الہ آبادکے لیے پہلی بس روانہ ہوئی۔یوپی اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیاہے کہ لکھنؤ کے تین بس ٹرمینلز عالم باغ ، قیصرباغ اور چارباغ میں بس سروس شروع ہوگئی ہے۔ چارباغ سے کانپور جانے والی بسیں،قیصرباغ سے سیتا پور ، لکھیم پور ، گولا،ہردوئی ، بہرائچ ، گونڈا اور بلرام پور جانے والی بسیں ہیں۔بوس نے بتایاہے کہ عالم باغ بس اسٹینڈ سے الہ آباد ، رائے بریلی، لال گنج ، فتح پور ، سلطان پور ، آگرہ ، متھرا،جھانسی ، بانڈہ ، حمیرپور ، پرتاپ گڑھ ، گورکھپور ، اعظم گڑھ اور غازی آباد تک بسیں چل رہی ہیں۔آج کچھ شہر کے بازاربھی کھلے۔ شہر کے اہم بازاروں ، حضرت گنج ، لال باغ ، گڈمبا ، ہیویٹ روڈ ، ماڈل ہاؤس ، مقبول گنج ، انڈیر نگر وغیرہ میں دکانیں کھولی گئیں اور اتنے دنوں تک ایک بار پھر سے رکے روزگار کو واپس لانے کے لیے دکانداروں نے اپنی دکانیں صاف کیں۔ جا سکتے ہیں لیکن پھر بھی بازاروں میں بہت زیادہ ہجوم نہیں تھا۔روڈ ویز کی بسیں چلناشروع ہوگئیں۔کورانا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ اتوار کو ختم ہوگیا تھا اور اب حکومت کی جانب سے زندگی کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔دوسری طرف ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان لاک نظام پرموثرعمل کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت ہندکے رہنما اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کوکہاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ تمام معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں انتہائی احتیاط اور چوکسی کے ساتھ چلنی چاہئیں۔ انہوں نے بازاروں میں ہجوم کے پیش نظر سیکیورٹی اور گشت کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شاہراہوں ، بازاروں اورپارکوں میں گشت گشت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے اصول کی مکمل پابندی کی جائے۔

You might also like