ہندوستان

ایم اے ایس میں تالابندی کے دوران 13 ہزار سے زیادہ مریضوں کو دیکھا گیا

علی گڑھ: 2؍جون(پریس ریلیز)کووِڈ 19- کے حالات سے پیدا شدہ ملک گیر تالا بندی کے باوجود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہیلتھ سروس نے یونیورسٹی کے موجودہ اور پنشن یافتہ ملازمین کو ضروری صحت خدمات فراہم کرنا جاری رکھا۔ ایم اے ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر حماد عثمانی نے بتایا کہ ملک گیر تالابندی کے دوران تقریباً 13000مریضوں کو صحت خدمات فراہم کی گئیں اور انہیں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔
پروفیسر عثمانی نے بتایا کہ مریضوں کو دیکھنے کے لئے روزانہ 200مریضون کی تعداد مقرر کی گئی تھی اور اس دوران حکومت کی مجوزہ سماجی دوری اور ذاتی تحفظ کی تمام شرطوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایم اے ایس کے ڈاکٹروں، پارامیڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقین کو ان کی قابل تعریف کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker