ہندوستان

مغربی بنگال میں 8 جون کوآن لائن ریلی کریںگے امت شاہ

کولکاتہ:02؍ جون ( بی این ایس )
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امیت شاہ 8 جون کو مغربی بنگال میں ایک آن لائن ریلی نکالیں گے۔ ریاست میں پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے دوسری مدت کے پہلے سال کی کامیابیوں اور کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے مرکز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لئے لوگوں سے رابطہ کرے گی۔ گھوش نے بتایاکہ ابھی عوامی ریلی پر پابندی عائد ہے۔ تو ہم سوشل میڈیا پر آن لائن ریلی نکالیں گے۔ یہ پانچ روزہ مہم ہوگی، جو 8 جون سے شروع ہوگی۔ عام ریلیوں کی طرح اس کے بھی متعدد مقررین ہوں گے اور اس کے مرکزی اسپیکر امت شاہ ہوں گے جو 8 جون کو نئی دہلی سے لوگوں سے خطاب کریں گے۔شاہ نے آخری بار یکم مارچ کو سی اے اے کی حمایت میں شہید مینار میدان میں کولکاتہ میں جلسہ کیا۔بی جے پی ذرائع کے مطابق اس آن لائن ریلی میں ریاست کی بی جے پی یونٹ کووڈ 19 اور طوفان ’امفان‘ کے بحران سے نمٹنے میں حکمران ترنمول کانگریس پارٹی کی ناکامی پر زور دے گی۔انہوں نے کہاکہ ان جلسوں کے دوران ہم یہ تشہیر کریں گے کہ بحران کے وقت ریاستی حکومت نے کس طرح غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ہماری پارٹی کے رہنماؤں کو کس طرح امدادی کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، کیسے ہمارے قائدین کو طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔بی جے پی نے مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی مغربی بنگال یونٹ تشکیل دی۔ ان میں بہت سے نئے چہرے شامل تھے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے رشتے دار چندر پرکاش بوس جنہوں نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں پارٹی کے مؤقف کی مخالفت کی تھی ان کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker