ہندوستان

جموں ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد600 سے تجاوز، اب تک 4 افراد ہلاک

جموں:02؍ جون ( بی این ایس )
جموں ڈویژن میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔ جموں میں اب اس بیماری کی وجہ سے 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں میں 33 نئے متاثرہ کیسوں کے ساتھ ساتھ ڈویژن میں کورونا کے معاملے 600 سے تجاوز کرگئے ہیں۔جموں کے اسٹیٹ میڈیکل کالج میں داخل ایک بزرگ شخص کئی بیماریوں کے سبب ہلاک ہوگیا۔ ضلع ڈوڈا کے ایک 72 سالہ شخص کو 30 مئی کو جموں کے میڈیکل کالج میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ یہ شخص اتوار کی دیر رات کورونا میں مثبت پایا گیا تھا اور وہ کورونا وارڈ میں شفٹ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد فوت ہوگیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل 60 سالہ شخص ، اور جموں کے علاقے بوہری سے تعلق رکھنے والا ایک 56 سالہ شخص بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ بشناہ کے علاقے میں دہلی سے واپس آنے والے ایک جوڑے کو کورونا سے بھی متاثر پایا گیا ہے۔جموں ڈویژن کے رمبان اور ڈوڈا میں 23 نئے کیسوں کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ ہوشیارہوگئی ہے اور ان اضلاع میں دکانیں کھولنے اور عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ نیز بہت سی مراعات کو واپس لیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گاڑیوں کی غیرضروری نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور صرف ضروری دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker