ہندوستان

4 دنوں سے غائب کترول گاؤں کے 18 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

جالے:2؍جون(رفیع ساگر؍بی این ایس)مقامی تھانہ کے کترول گاوں سے 4 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ 18 سالہ نوجوان سدھیر کمار رائے کی لاش گھر سے 2 کلو میٹر دور درخت سے لٹکی ہوئی پائے جانے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔نوجوان کی لاش سرحدی علاقہ سیتامڑھی ضلع کے نان پور تھانہ کے کھڑکا گاوں کے جورکھا ندی کے کنارے ایک جامن کے درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی تھا اس نے درخت سے لٹک کر خوکشی کرلی ہے۔بوکھڑا کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے خودکشی معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نان پور تھانہ کی پولیس نے لاش کو پنچنامہ تیار کروا کر اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ صبح جب گھاس کاٹنے والی کچھ خاتون ندی کے پاس پہنچی تو وہاں سے بدبو آنے پر گھر پہنچ کر محلہ والوں کو جانکاری دی۔موقع پر پہنچ کر دیکھا گیا تو جامن کے درخت سے نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔جس کی شناخت سریش رائے کے لڑکے سدھیر رائے کی شکل میں ہوئی جس کی تلاش گھر والے 4 دنوں سے کر رہے تھے۔کترول کے سرپنچ رام پرکاش یادو نے بتایا کہ چونکہ لاش نان پور تھانہ علاقہ میں پائی گئی ہے اس لئے جالے تھانہ کی پولیس اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر سکی۔نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پنجاب میں مزدوری کیا کرتا تھا ادھر کئی برسوں سے ذہنی انتشار کا شکار تھا اور نشے کا عادی بھی تھا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker