ہندوستان

ایل اے سی پرسرگرمیوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو سچ بتائے حکومت:کانگریس

نئی دہلی، 3 جون(بی این ایس )
کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت لداخ میں چینی فوجیوں کی مبینہ دراندازی کے بارے میں ملک کو سچ بتائے اور عوامی اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی کہا کہ حکومت اس معاملے میں جو بھی پالیسی اپنائے گی کانگریس اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے نامہ نگاروں کو بتایاکہ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ چین کے حوالے سے جو پالیسی اپنائیں گے، خواہ وہ جارحانہ پالیسی ہو یا مذاکرات کی پالیسی، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر آپ حقائق کو چھپاتے رہیں گے تو ہم سوالات کرتے رہیں گے۔سنگھوی کے مطابق، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خود کہا تھا کہ چینی فوجی ایک اہم تعداد میں آئے ہیں اورہندوستان نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو چھپانے اور گمراہ کرنے کوپریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ذریعہ ایک مختصر وضاحت دی گئی ہے کہ وزیر کا بیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سے متعلق مختلف تاثرات کے بارے میں ہے اور ان کے الفاظ اس طرح پیش کئے گئے کہ چینی فوج ہمارے خطے میں ہے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ حقائق کو چھپانا قومی سلامتی کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کے سامنے سچ بولے اور سیاسی جماعتوں خصوصا مرکزی اپوزیشن پارٹی کو اعتماد میں لے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker