ہندوستان

گیس لیک کیلئے پوری طرح ذمہ دار ہے ایل جی پالیمرس انڈیا: این جی ٹی

نئی دہلی، 3 جون(بی این ایس )
نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے کہا ہے کہ وشاکھاپٹنم میں قائم جنوبی کورین کمپنی ’ایل جی پالیمرس انڈیا‘ پلانٹ میں گیس کے رسائو کی وجہ سے اموات اور صحت کو لاحق خطرات پیدا کرنے کے عمل میں جوابدہ ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ متاثرین کو معاوضہ دینے اور ماحولیات کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے کا عبوری جرمانہ لگایا جائے۔ ٹریبونل نے ہدایت دی کہ وزارت ماحولیات اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی ایک ایک نمائندہ اور حکومت آندھرا پردیش کے تین نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی ماحولیاتی معاوضے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرے گی۔ این جی ٹی نے کمپنی کی 8 مئی کے ٹریبونل حکم پر 50 کروڑ روپے کے عبوری جرمانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔ این جی ٹی نے کہا کہ اس معاملے پر از خود نوٹس لینا ضروری ہے۔ این جی ٹی کے چیئر پرسن آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے کہا ہے کہ معاوضے کے بارے میں حتمی حساب کتاب وزارت ماحولیات، سی پی سی بی اور نیشنل ماحولیاتی انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker