ہندوستان

اوبرنے ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے اپنی خدمات دوبارہ شروع کیں

پٹنہ3جون(بی این ایس )
گھریلوپروازیں شروع ہونے کے بعد ، اوبر پٹنہ میں ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے اپنی ٹرانسپورٹ خدمات شروع کر رہا ہے۔ رائیڈرز حکومتی رہنما خطوط کے مطابق محفوظ ، قابل اعتماد اور آسان انداز میں ہوائی سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوبرگو اور اوبر پریمیئر خدمات حاصل کرسکیں گے۔شیوا شیلندرن ، ہیڈ، رائڈرشیرنگ، نارتھ اینڈ ویسٹ انڈیا، اوبر نے کہا ، “ہم ہندوستان کے کئی شہروں میں ہوائی سفر کے لئے خدمات دوبارہ شروع کرنے پر خوش ہیں۔ اس سے ہمارے ڈرائیوروں کو دوبارہ آمدنی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ہم اپنے ڈرائیورس اوررائیڈرس کو انتہائی ہائیجین اور حفاظت فراہم کرنے کے لئے ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ، اوبر نے مکمل حفاظت کے جامع اقدامات شروع کیے ہیں ، جن میں گو آن لائن چیک لسٹ ، رائیڈرس اور ڈرائیوروں کے لئے لازمی ماسک پالیسی،ڈرائیوروں کے لئے پری ٹرِپ ماسک ویریفکیشن سیلفی ، مینڈیٹری ڈرائیور ایجوکیشن اور اپڈیٹیڈ کینسلیشن پالیسی شامل ہے، جورائیڈرس کو محفوظ محسوس نہ ہونے پرٹرِپ کو منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ان اقدامات کے علاوہ ، اوبر نے 3 ملین ماسک اور 200,000 بوتلیں ڈِس انفکٹینٹ اور سینیٹائزرس اپنے ڈرائیوروں کو مفت دیئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker