ہندوستان

بین ضلع ہتھیار اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ سمیت 6 جرائم پیشہ گرفتار ،بڑی مقدار میں کارتوس برآمد

جالے:4؍جون(رفیع ساگر؍بی این ایس) لہیریا سرائے تھانہ کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مونگیر ضلع کے فرار ہتھیار اسمگلر مجرم کرم ویر مشرا عرف ببل ڈاؤں عرف نشانت پہلوان سمیت 6 مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لہیریا سرائے تھانہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مونگیر ضلع کے فرار ہتھیار اسمگلر کرم ویر مشرا امام باڑی واقع صلاح الدین عرف عبداللہ کے گھر پر بڑی مقدار میں گولی ، پستول سمیت کئی اسلحہ لیکر آیا ہوا ہے جسے کاروباری کو فروخت کر رہا ہے۔ اس کے بعد سب ڈویزنل ہولیس افسر انوج کمار کی قیادت میں پولیس انسپکٹر و تھانہ صدر لہیریا سرائے ایچ این سنگھ ، داروغہ شکلدیپ یادو ، جمعدارمدھو کمار سمیت دیگر اہلکاروں کے ساتھ محمد عبداللہ کے گھر پر چھاپہ ماری کر مونگیر ضلع کے رام سنگھ ٹولا باشندہ ہتھیار اسمگلر کرم ویر مشرا سمیت امام باڑی باشندہ محمد عمران کے لڑکے محمد صلاح الدین عرف عبد اللہ ، محلہ رحم گنج باشندہ اعجاز حسین کے لڑکے فراز صدیقی ، شمس الزماں خاں کے لڑکے راشد خان ، اتواری خان کے لڑکے یوسف خان ، خورشید خان کے لڑکے ارشاد عرف سونے خان تینوں مجرم محلہ کٹھلباڑی کو گرفتار کر آرمس ایکٹ کے تحت آئی پی سی کے دفعات 419/420/414/34/25/26/35 کے تحت ایف آئی آر 281/20 درج کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرفتار ہوئے مجرموں کے پاس سے زندہ کارتوس 7.65 کا 31 ، کیش 7400 روپے ، موبائل 6 عدد ، درجنوں اے ٹی ایم و آدھار کارڈ ، سمیت 2 موٹر سائیکل و 1 اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے بین ضلع ہتھیار اسمگلر گروہ کے 6 جرائم پیشوں کی گرفتاری کو اہم قرار دیا ہے اور کہا کہ ان لوگوں سے پوچھ گچھ میں کئی اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں جن کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم ویر مشرا کے خلاف مونگیر کے صاحب پور کمار تھانے میں 2 معاملے درج پائے گئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker