Baseerat Online News Portal

چین کا معاملے باربار اٹھانے پر کانگریس پربرسے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ ،کہا سب کیلئے نہروذمہ دار

نئی دہلی، 5 جون(بی این ایس)
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے لئے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو مورد الزام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اشاروں میں کہا کہ چین کولے کر نہرو کی کم نظری اورغیردانشمندی کاخمیازہ آج بھی ملک بھگت رہاہے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت سنگھ نے کہا کہ جو کچھ بھی آج ہورہا ہے اس میں نہرو کی تاریخی غلطیوں کا بہت بڑا کردار ہے، اس کیلئے انہوں نے ’ہندی ۔چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ اور پھر 1962 کی جنگ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ نہرو دہلی کی سڑکوں پر چائو این لائی کے ساتھ گھوم رہے تھے اور لوگ’ ہندی۔ چینی بھائی بھائی ‘کے نعرے لگارہے تھے۔ پھر تاریخ میں جو بھی ہوا، 1962 کا سانحہ اور ہم آج بھی اس کی قیمت ادا کررہے ہیں۔ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر جاری تعطل ایک ماہ بعد بھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی مسلسل مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تنازع پر حقیقت کو چھپا رہی ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی جمعہ کے روز لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ایچ ایس پانگ کا ایک مضمون ٹویٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ ہر محب وطن کو اس حقیقت کو جاننے کے لئے پڑھنا چاہئے۔

You might also like