ہندوستان

دہلی حکومت کا حکم:کورونا کے کم اور بغیر علامات والے مریضوںکو 24 گھنٹوں کے اندر اسپتال سے دیں چھٹی

نئی دہلی،06؍ جون ( بی این ایس )
کورونا وائرس کی شکایات کے پیش نظر دہلی حکومت نے غیر علامات والے اور کم علامت والے کورونا مریضوں کو فارغ کرنے کا اسپتالوں کو حکم دیا ہے۔ دہلی حکومت نے حکم دیا ہے کہ جن اسپتالوں نے بغیر کسی علامت اور ہلکے علامات والے کوروناس مریضوں کو داخل کیا ہے ان کو ایڈمیشن کے 24 گھنٹوں کے اندر رخصت کریں۔ دہلی کے اسپتالوں سے کورونا مریضوں کی مسلسل شکایات آ رہی ہیں کہ انہیں بیڈ نہیں دیا جارہا ہے۔ مریضوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی حکومت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔اس حکم کے تحت اگر کورونا کے کسی مشتبہ مریض کو کورونا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تو اسے ایک علیحدہ وارڈ میں رکھنا چاہئے اور کورونا مریضوں کے لئے جو آئیسولیشن بیڈس متعین ہیں ان کو کسی کورونا کے مشتبہ افراد کو نہیں دیئے جائیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپتال میں بغیر علامات والے اور معمولی علامات والے مریض بھی داخل کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ بغیر علامات اور ہلکے علامات والے مریضوں کو اسپتال میںداخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں ہوم آئیسولیشن میں رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تمام اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں اور جو لوگ ہدایات پر عمل نہیں کریں گے انہیں سنجیدگی سے لیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker