ہندوستان

ممتاز پی جی کالج کے زیر انتظام ویبینار کا انعقاد

لکھنؤ:6؍جون(پریس ریلیز)ممتاز پی جی کالج کی سائنس فیکلٹی کے زیر انتظام ایک روزہ ویبینار کا انعقاد (Pillars of omnlife) کے عنوان سے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، موجودہ لاک ڈاون کے حالات اور پس منظر میں جب کہ طلباء اسا تذہ درسگاہوں اور تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہیں ایسے میں پورے ملک میں آن لائن سیمینار اور کلاسز کا انعقاد ایک بہترین بدل کے طور پر سامنے آرہا ہے اور بڑی بڑی یونیورسٹیاں اور کالجز اس کے ذریعہ سماج میں بیداری لانے کی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔
اسی پس منظر میں ممتاز کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فردوس جہاں وائس پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحیم کی رہنمائی میں ماحولیات اور صحت وحفظان صحت کے اصول وضوابط پر ۱۰ نقاط پر مشتمل ایک آن لائن ویبینار منعقد کیا گیا جسے بجاج کیپٹل کے انل چوپڑا نے پوری وضاحت کے ساتھ رکھا انہوں نے ان دسوں اصول(۱) صحت مند اور تازہ غذا (۲) جسمانی ورزش اور حرکت (۳) مکمل نیند (۴) ذہنی تناو اور دباو سے حفاظت (۵) انسانی رویہ اور برتاو (۶) ایکو سسٹم، ماحولیاتی نظام (۷) مالی وسائل کی فراہمی اور اس کا تحفظ (۸) روحانیت (۹) آپسی برتاو (۱۰) بامقصد زندگی پر بھر پور روشنی ڈالی ۔
ڈاکٹر عبدالرحیم نے اس ویبینار کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سائنس کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے علوم پر بھی رہنمائی ضروری ہے جس سے سماج میں انسانی تحفط کے لئے بیداری لائی جاسکے ڈاکٹر سلمان ندوی اور ڈاکٹر اے کے رائے سمیٹ اس پروگرام مختلف صوبوں اور شہروں سے تقریبا ۵۹ مساہمین نے شرکت کی ۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker